Live Updates

عوام کے اسٹمنا کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، عوام خوف سے آزاد ہو گئی ہے، عمران خان

20گھنٹے میں اس کنٹینر پر پختونخوا سے اسلام آباد پہنچا ہوں ، یہ لوگ ہماری پارٹی کو ممی ڈیڈی کہتے تھے ، لیکن آج ہم نے انہیں غلط ثابت کر دیا، چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا خطاب

Danish Ahmad Ansari دانش احمد انصاری جمعرات 26 مئی 2022 07:37

عوام کے اسٹمنا کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، عوام خوف سے آزاد ہو گئی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ، اخبار تازہ ترین، 26مئی2022) عوام کے اسٹمنا کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، 20گھنٹے میں اس کنٹینر پر پختونخوا سے اسلام آباد پہنچا ہوں میں نے دیکھا ہے کہ عوام خوف سے آزاد ہو گئی ہے، چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا کارکنان سے خطاب۔تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان نے کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ لوگ ہماری پارٹی کو ممی ڈیڈی کہتے تھے ، لیکن آج ہم نے انہیں غلط ثابت کر دیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں ڈرایا جاتا تھا کہ امریکا کے بغیر ہم اقتدار میں نہیں آسکتے۔ میں عوام کی ہمت کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں ۔عوام کے اسٹمنا کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، 20گھنٹے میں اس کنٹینر پر پختونخوا سے اسلام آباد پہنچا ہوں میں نے دیکھا ہے کہ عوام خوف سے آزاد ہو گئی ہے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں’حقیقی آزادی‘ لانگ مارچ قافلے کی صورت میں اسلام آباد میں رواں دواں ہیں۔

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے گزشتہ روز قافلے کے ہمراہ صوابی سے اسلام آباد کی جانب سفر شروع کیا اور تقریباً 7گھنٹے قبل اسلام آباد میں داخل ہونے والا قافلہ جمعرات کو صبح سویرے ایچ نائن پہنچ گیا اوراب ڈی چوک کی جانب گامزن ہے۔اس سے قبل عمران خان نے حسن ابدال میں کارکنوں سے خطاب میں کہا کہ عوام کا سمندر لے کر ڈی چوک آرہے ہیں، میرے ساتھ عوام کا سمندر ڈی چوک آ رہا ہے ، حکومت جب تک الیکشن کی تاریخ نہیں دےگی وہاں سےنہیں جائیں گے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات