اسلام آباد میںعمرانی سمندر جھاگ کی طرح بیٹھ گیا، حسن مرتضی

جون میں گرمیوں کی چھٹیاں ہیں، بہتر ہے بچوں کے پاس لندن چلے جائو

جمعرات 26 مئی 2022 12:03

اسلام آباد میںعمرانی سمندر جھاگ کی طرح بیٹھ گیا، حسن مرتضی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مئی2022ء) پیپلز پارٹی پنجاب کے پارلیمانی لیڈر سید حسن مرتضی نے کہا ہے کہ عمرانی سمندر اسلام آباد میں جھاگ کی طرح بیٹھ گیا،لانگ مارچ کو ڈانگ مارچ میں بدلنے والے کو قوم نے مسترد کر دیا ۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ شہید کانسٹیبل کے لواحقین کی آہیں ریجیکٹڈ ٹولے کو لے ڈوبیں گی، 6 دن کی گیدڑ بھبھکی دینے والا قوم کے سامنے ایکسپوز ہوگیا ہے۔

(جاری ہے)

حسن مرتضی نے کہا کہ کٹھ پتلی 20لاکھ کے بعد 30 لاکھ کی گھسی پٹی فلم کے ساتھ آنے کی دھمکی دے رہا ہے، ایسے تو کوئی کلرک بھی مطالبے نہیں کرتا جیسے یہ کر رہا ہے۔انہوںنے کہاکہ جون میں گرمیوں کی چھٹیاں ہیں، بہتر ہے اپنے بچوں کے پاس لندن چلے جائو، تمہیں الیکشن کی تاریخ ملے گی نہ کہیں چھپنے کی جگہ ملی گی۔انہوں نے مزید کہا کہ اتحادی حکومت ملک و قوم کے مفاد میں بہترین فیصلے کرے گی۔