ایم اے ، ایم ایس سی کے داخلوں کی تاریخ 15جون 2022 کر دی گئی ‘ امان اللہ ملک

ہائر ایجوکیشن کمیشن کی پالیسی کے تحت یہ پروگرامز آخری بارپیش کئے جارہے ہیں ‘ریجنل ڈائریکٹر علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی

جمعرات 26 مئی 2022 12:03

ایم اے ، ایم ایس سی کے داخلوں کی تاریخ 15جون 2022 کر دی گئی ‘ امان اللہ ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مئی2022ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ریجنل لاہورکے ڈائریکٹر امان اللہ ملک نے کہا ہے کہ ہائر ایجوکیشن کمیشن کی پالیسی کے تحت ایم اے اور ایم ایس سی پروگرامز آخری بارپیش کئے جارہے ہیں ،داخلوں کی تاریخ 15جون 2022 کر دی گئی ہے جس کا مقصد یہ ہے کہ زیادہ سے طلبہ اس سے استفادہ کر سکیں ۔

(جاری ہے)

گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ داخلہ کے خواہشمند طلبہ اپنی مرضی کے مضمون منتخب کرکے نئی تاریخ 15جون تک آن لائن درخواست دے سکتے ہیں۔

ملک و قوم کی ترقی تعلیم کے بغیر ممکن نہیں اور علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی تعلیم کو عام کرنے کے نظریے کے تحت اپنا کردار ادا کر رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں شرح خواندگی آبادی کے لحاظ سے نہ ہونے کے برابر ہے جس کی وجہ سے ہم ترقی یافتہ اقوام سے بہت پیچھے ہیں ۔ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی شرح خواندگی میں اضافے کیلئے تمام اقدامات کو بروے کار لا رہی ہے اورداخلوں کی تاریخوں میں بار بار توسیع اس کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔