نبی اکرمﷺکی محبت ایمان کی بنیاد ہے‘مو لانا علیم الد ین شاکر

اسلامی احکامات کوپس پشت ڈالنے کی وجہ سے ملک ترقی کی بجائے دن بدن تنزلی کی طرف جا رہا ہے

جمعرات 26 مئی 2022 12:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مئی2022ء) عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت لاہورکے ناظم اعلی مہتمم جامعہ فا طمة الزاہر ؓللبنات مو لانا علیم الد ین شاکر نے کہا ہے کہ نبی اکرمﷺکی محبت ایمان کی بنیاد ہے،رسول رحمتﷺ کی سیرت طیبہ کا ہر پہلو ہر گوشہ روشن اور رہتی دنیا تک کے انسانوں کیلئے مشعل راہ ہے،اسلامی احکامات کوپس پشت ڈالنے کی وجہ سے ملک ترقی کی بجائے دن بدن تنزلی کی طرف جا رہا ہے ۔

ان خیالا ت کا اظہار انہو ں نے جامع مسجد احمد علی لاہور ی اچھرہ میں در س قرآ ن میں خطا ب کر تے ہو ئے کیا۔ انہو ں نے مزید کہاکہ ملک کا مستقبل اسلام کے عادلانہ نظام کے نفاذ سے وابستہ ہے اسی نظام کے نفاذ کیلئے ہر دور میں علما نے جدوجہد کی یہ جدوجہد آج بھی جاری ہے ‘ اسلام کا پیغام امن رواداری اور محبت ہے ‘ دشمن طاقتوں کا ایجنڈہ ہے کہ پاکستان میں نسلی اور مذہبی بنیادوں پرانتشار کی آگ بھڑکائی جائے اور ملک کو کمزور کیا جائے ‘ علماء دشمن کا ایجنڈہ ناکام بنانے کیلئے اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کریں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ آج ملک کو اتحاد امن اور رواداری کی ضرورت ہے پاک فوج نے ملک میں امن کیلئے بے مثال قربانیاں دیں ہیں‘ استحکام ‘ امن ‘ دفاع پاکستان کیلئے پاک فوج کی قربانیاں تاریخ کا روشن باب ہیں قوم کو پاک فوج کی قربانیوں پر فخر ہے۔