Live Updates

عمران خان کا لا نگ مار چ پانی کا بلبلہ ثا بت ہوا، رہنما مسلم لیگ ن سلیم ر ضا

جمعرات 26 مئی 2022 12:27

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مئی2022ء) مسلم لیگ (ن) اسیر رہا ئی کمیٹی کے سیکر ٹری اطلاعا ت و ممبرپی ڈی ایم رابطہ کمیٹی لاہور محمد سلیم ر ضا نے کہا ہے کہ عمران خان کا لا نگ مار چ پانی کا بلبلہ ثا بت ہوا، کسی کو اب آئین سے کھلواڑ نہیں کرنے دیا جائے گا،ایسا کرنے والوں کو اب سلاخوں کے پیچھے جانا ہوگا۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں انہو ں نے کہاکہ عمران خان نے کنٹینر سے اقتدار سے آج تک ہوائی تقریروں کے علاوہ کچھ نہیں کیا ، آج بھی جلسوں میں اپنی کارکردگی بیان کرنے کیلئے ان کے پاس کچھ نہیں ۔انہوں نے کہاعمران خان کی تقریریں رونے دھونے کے سوا کچھ نہیں ، چند ہزار افراد پر مشتمل پی ٹی آئی کے جلسے عوام کوہرگزگمراہ نہیں کر سکتے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات