کولمبین سائیکل سوار سینٹیاگو بوئٹراگونے گیرو ڈی اٹالیہ سائیکل ریس کا 17واں مرحلہ جیت لیا

جمعرات 26 مئی 2022 12:27

روم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مئی2022ء) کولمبیا کے سائیکل سوار سینٹیاگو بوئٹراگو نے گیرو ڈی اٹالیہ سائیکل ریس کا 17واں مرحلہ جیت لیا۔ اٹلی میں گیرو ڈی اٹالیہ کا 105 واں ایڈیشن جاری ہے جس میں دنیا بھر کی سائیکلنگ کی 22ٹیموں کے نامور سائیکل سوار ٹائٹل کے حصول کے لئے کوشاں ہیں۔

(جاری ہے)

گیرو ڈی اٹالیہ سائیکل ریس کے 17ویں مرحلے میں سائیکل سواروں نے پونٹے دی لیگنو سےلاوارون تک کا فیصلہ طے کرنا تھا جو پہاڑی پر 168کلو میٹرپر محیط تھا۔

22 سالہ کولمبین سائیکل سوار سینٹیاگو بوئٹراگونے عمدہ سائیکلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 202 کلومیٹر کا فاصلہ 4گھنٹے 27منٹ اور 41 سیکنڈز میں طے کرکے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ہالینڈ کے سائیکلسٹ گیجس لیمریز ی نے دوسری جبکہ جمہوریہ چیک کے جان ہیرٹ نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ ایکواڈور کے سائیکلسٹ رچرڈ کاراپاز نے ریس کے 14ویں مرحلے سے ہسپانوی سائیکل سوار جوان پیڈرو لوپیز سے گلابی جرسی چھین لی تھی جو تاحال برقرار ہے۔