لاہور ہائیکورٹ بارکا کشمیر لبریشن فرنٹ کے سربراہ حریت رہنما یاسین ملک کو بھارتی عدالت کی طرف سے عمر قید کی سزا پر اظہار مذمت

جمعرات 26 مئی 2022 12:44

لاہور ہائیکورٹ بارکا کشمیر لبریشن فرنٹ کے سربراہ حریت رہنما یاسین ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مئی2022ء) لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن نے جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کے سربراہ حریت رہنما یاسین ملک کو جھوٹے مقدمہ میں بھارتی عدالت کی طرف سے عمر قید کی سزا پر شدید غم و غصہ کا اظہار کرتے ہوئے پرزور مذمت کی ہے ۔

(جاری ہے)

ایک جاری مشترکہ بیان میں لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر سردار اکبر علی ڈوگر اور دیگر عہدے داروں سہیل شفیق چوہدری، رائے عثمان احمد اور رانا علی اختر خان نے کہا ہے کہ نام نہاد بھارتی عدالت کی سزا کے ذریعے مقبوضہ جموں و کشمیر کے آزادی پسند عوام کی آواز کو دبایا نہیں جاسکتا اور نہ ہی کوئی طاقت ان کے حق خود ارادیت کے مطالبہ کو خاموش کرا سکتی ہے ۔

آزادی کی جدوجہد کرنے والے بہادر رہنما کی عمر قید کشمیریوں کے حق خود ارادیت کو نئی تحریک دے گی۔ لاہور ہائیکورٹ بار کے عہد ے داروں نے کہا کہ پاکستان کے عوام کشمیری بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور ان کی جدوجہد میں ہر طرح کا تعاون جاری رکھیں گے۔