مسجد اقصی پر یہودی آباد کاروں کے دھاوے،مقام مقدس کی بیحرمتی

مسجد اقصی میں خواتین سیکیورٹی شعبے کی سربراہ اورایک دوسری خاتون نمازی کو اسرائیلی پولیس نے تفتیش کے لیے طلب کرلیا

جمعرات 26 مئی 2022 13:49

مسجد اقصی پر یہودی آباد کاروں کے دھاوے،مقام مقدس کی بیحرمتی
مقبوضہ بیت المقدس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مئی2022ء) قابض صہیونی فوج اور پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں یہودی شرپسندوں کی مسجد اقصی کی بے حرمتی کا سلسلہ جاری ہے۔ گذشتہ روز دسیوں یہودی آبادکاروں نے فوج اور پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں مسجد اقصی میں داخل کر مقدس مقام کی بے حرمتی کی۔

(جاری ہے)

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اسرائیلی فوج اور پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں یہودی آباد کاروں اور صہیونی انٹیلی جنس حکام سمیت بیسیوں یہودیوں نے مسجد اقصی میں گھس کر بے مقدس مقام کی حرمتی کی۔

ادھرمسجد اقصی میں خواتین کے سیکیورٹی کے شعبے کی سربراہ زینت ابو صبیح اور بیت المقدس کی مسجد اقصی کی نمازی رایدہ سعید کو اسرائیلی پولیس نے تفتیش کے لیے طلب کرلیا۔قبل ازیں اسرائیلی حکام نے بیت المقدس کی معروف سماجی کارکن خدیجہ خویص اور عایدہ الصیداوی کو مسجد اقصی کی سرگرمیوں میں حصہ لینے کے الزام میں طلب کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :