راجہ ریاض کواپوزیشن لیڈرتعیناتی کی تصدیق شدہ کاپی پیش کرنے کا حکم

جمعرات 26 مئی 2022 14:36

راجہ ریاض کواپوزیشن لیڈرتعیناتی کی تصدیق شدہ کاپی پیش کرنے کا حکم
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مئی2022ء) لاہور ہائی کورٹ نے راجہ ریاض کواپوزیشن لیڈر تعیناتی کی تصدیق شدہ کاپی پیش کرنے کا حکم دے دیا۔لاہور ہائیکورٹ میں قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرراجہ ریاض کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

جسٹس مزمل شبیراختر نے درخواست پر سماعت کی۔درخواست میں وفاقی حکومت سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا۔درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ راجہ ریاض نے سوشل میڈیا پر سپریم کورٹ کے ججز کو تنقید کا نشانہ بنایا اورججز کے خلاف توہین آمیز الفاظ استعمال کیے۔درخواست گزار نے استدعا کی کہ عدالت راجہ ریاض کے خلاف توہین عدالت کی کاروائی کرے۔