نوجوان ملک وقوم کی خدمت کے لئے خود کو وقف کردیں،ڈاکٹرجاویداکرم

جمعرات 26 مئی 2022 14:20

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مئی2022ء) یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز لاہور کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم نے کہا ہے کہ دفاع وطن کے سلسلے میں نوجوانوں پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ جذبہ حب الوطنی سے سرشار ہوکر اپنے آپ کو ملک وقوم کی خدمت کیلئے وقف کردیں، وہ گزشتہ روز بختاور امین میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج ملتان کے پہلے کانووکیشن میں خطاب کر رہے تھے۔

ادارے کے بانی میاں محمد رشید نے صدارت کی پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم نے کہا کہ یہ کالج دیگر پرا ئیو یٹ اداروں کے مقابلے میں مختصرعرصے میں بہت زیادہ ترقی کی منازل طے کرچکا ہے ،یہاں کا تعلیمی معیار ،ماحول،کردار سازی اور نظم وضبط مثالی ہے۔ کانووکیشن میں عالمی شہرت یافتہ گائنا کالوجسٹ پروفیسر راشد لطیف خان اور سابق پرنسپل پروفیسر محمد سمیع اختر ،وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر رانا الطاف احمد،وائس پرنسپل پروفیسر عامر علی خان اور پرنسپل ڈینٹل کالج پروفیسر وقار حسین ،اساتذہ کرام اور والدین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر چیئرمین بورڈ آف گورنرز کامران رسول نے ڈاکٹروں سے حلف لیا جبکہ میاں محمد رشید اور وائس چانسلر پروفیسر جاوید اکرم نے ایم بی بی ایس اوربی ڈی ایس گریجوایٹس میں ڈگریاں تقسیم کیں ۔

متعلقہ عنوان :