امریکہ میں اسلحہ رکھنے کے قانون میں تبدیلی کی جائے، جو بائیڈن

جمعرات 26 مئی 2022 16:26

امریکہ میں اسلحہ رکھنے کے قانون میں تبدیلی کی جائے، جو بائیڈن
کابل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مئی2022ء) امریکی صدر جو بائیڈن نے امریکہ میں اسلحہ رکھنے کے قوانین کو سخت کرنے کے لیے کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق یہ مطالبہ ایک ایسے وقت میں کیا گیا ، جب گزشتہ روز ہی ٹیکساس کے ایک اسکول میں فائرنگ کرتے ہوئے 19 طلبہ اور دو اساتذہ کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔ اٹھارہ سالہ حملہ آور بھی پولیس کی جوابی کارروائی میں مارا گیا تھا۔ امریکہ میں اسلحہ رکھنے کا حق آئین فراہم کرتا ہے اور اسلحہ لابی اس قانون کے حق میں ہے۔ ماضی میں بھی متعدد رہنماں نے اس قانون میں تبدیلی کی کوشش کی تھی لیکن وہ ناکام رہے۔ امریکہ میں سالانہ ہزاروں افراد فائرنگ کے واقعات کے نتیجے میں مارے جاتے ہیں۔