زیارت تا سنجاوی روڈ کا افتتاح کرکے عوام کا دیرینہ مطالبہ پورا کر دیا ،سینئر صوبائی وزیر نورمحمد

جمعرات 26 مئی 2022 16:40

زیارت تا سنجاوی روڈ کا  افتتاح کرکے عوام کا دیرینہ مطالبہ پورا  کر دیا ..
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مئی2022ء) سینئر صوبائی وزیر منصوبہ بندی و ترقیات حاجی نور محمد دمڑ نےکہا ہے کہ زیارت تا سنجاوی روڈ کا افتتاح کرکے عوام کا دیرینہ مطالبہ پورا کر دیا ،خانی کراس تا زیارت اور زیارت تا سنجاوی روڈ کی تعمیر ومرمت سے عوام کو سفری سہولیات کے زرعی اجناس کی باغات سے منڈی تک بروقت رسائی ہوگی،مواصلات کی ترقی کے اور اپنے حلقے میں بلیک ٹاپ روڈوں کی تعمیر ومرمت پر اربوں روپے خرچ کئے جارہے ہیں۔

ان خیالات کااظہا ر انہوں نے جمعرات کےروز زیارت تا سنجاوی روڈ کا افتتاح،زندرہ کے لیے بجلی کی الگ فیڈر کے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتےہوئے کیا۔اس موقع پر سینئر صوبائی وزیر نے ویٹرنری فری ایمبولینس کی چابیاں بھی دی ۔ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر محمد الدین دمڑ کے حوالے کیں۔

(جاری ہے)

اس موقع ڈسڑکٹ زکوات چیئرمین سعداللہ دوتانی،ضلعی صدر عبدالستار کاکڑملک محمد غوث پانیزئی بھی موجود تھے۔

اس موقع پر سینئیر صوبائی وزیر پی اینڈ ڈی حاجی نور محمد دمڑ نے زندرہ زیارت بجلی کے فیڈر کے افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہاکہ زندرہ زیارت کے الگ فیڈر کا افتتاح کرکے عوام کا مطالبہ پورا کیا،منہ اور احمدون کو بھی الگ فیڈر دیں گے۔انہوں نے کہاکہ عوام سے جو وعدے کئے تھے ان کو بتدریج پورے کئے جائیں گے،ہمیں عوام کے مفادات عزیز ہے ہمیں عوام نے نمائندگی کا حق دیا ہے عوام کی خدمت ہی ہماری اولین ترجیح ہے انہوں نے کہا بلوچستان کا آنے والا بجٹ پورے بلوچستان اور میرے حلقے کے لیے ترقی کا سنگ میل ثابت ہوگاہم نے اپنے حلقے کو ترقی کی راہ پر گامزن کردیا ہے۔