جنسی ہراسانی کے الزامات پر جونی ڈیپ کا عدالت میں جواب

جانی ڈیپ نے سابق اہلیہ امبر ہرڈ کی جانب سے گھریلو تشدد ،جنسی ہراسانی کے الزامات کو مضحکہ خیز قرار دیدیا

جمعرات 26 مئی 2022 18:32

جنسی ہراسانی کے الزامات پر جونی ڈیپ کا عدالت میں جواب
نیو یارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مئی2022ء) امریکی معروف اداکار جانی ڈیپ نے سابق اہلیہ امبر ہرڈ کی جانب سے لگائے گئے گھریلو تشدد اور جنسی ہراسانی کے الزامات کو مضحکہ خیز قرار دے دیا ہے۔اداکار جانی ڈیپ نے گزشتہ روز سابقہ اہلی امبر ہرڈ کے خلاف دائر کیے گئے ہتک عزت کے مقدمے میں عدالت میں بیان ریکارڈ کروایا۔

(جاری ہے)

انہوں نے خود پر لگنے والے الزامات کے جواب میں کہا کہ مجھ پر لگائے گئے گھریلو تشدد اور جنسی ہراسانی کے الزمات نہایت سفاکانہ ہیں۔

58 سالہ، مشہور زمانہ فلم پائریٹس آف دی کیریبیئن کے اداکار جانی ڈیپ نے کہا کہ ان سے منسوب یہ سب ہی الزامات غیر حقیقی اور عجیب و غریب کہانیاں ہیں۔انہوں نے 7ججز پر مشتمل بینچ کے سامنے ان الزامات کو خوفناک، مضحکہ خیز، ذلت آمیز، دردناک، ناقابل تصور حد تک سفاکانہ اور جھوٹا قرار دیا۔