صوبہ سندھ کو 6ماہ کے لئے فوج کے حوالے کیا جائے ،ندیم قریشی کا مطالبہ

جمعہ 27 مئی 2022 00:17

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مئی2022ء) پاکستان عام آدمی موومنٹ کے مرکزی رہنماء ندیم قریشی نے کہاکہ سندھ حکومت صوبے میں قیام امن میں مکمل ناکام ہوچکی ہے کراچی سمیت سندھ کے ہر شہر اور دیہات میں اسٹریٹ کرائم اور لاقانونیت عروج پر ہے عوامی زندگیوں کا کوئی پرسان حال نہیں اور سندھ کے حکمراں عیش و عشرت کی زندگی گزار رہے ہیںعوام شدید مسائل اور مشکلات کا شکار ہیں ندیم قریشی نے مطالبہ کیا کہ صوبہ سندھ کو 6ماہ کے لئے فوج کے حوالے کیا جائے ان خیالات کا اظہار انہوںنے اندورن سندھ اور کراچی کے مختلف اضلاع کے رہنمائوں سے اپنے دفتر میں گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

ندیم قریشی نے کہاکہ سندھ کے عوام پینے کے صاف پانی اور بنیادی ضروریات سے محروم ہیں اور سائیں سرکاری اقتدار کے مذے لوٹ رہی ہے انہوںنے کہاکہ سندھ حکومت کے تمام محکموں میں کرپشن عروج پر ہے ،افسران کی ٹرانسفر پوسٹنگ پر کروڑوں رشوت وصول کی جارہی ہے مگر انہیں روکنے والا کوئی نہیں ندیم قریشی نے کہاکہ پاکستان عام آدمی موومنٹ اپنے سربراہ میجر جنرل(ر) سعد خٹک کی قیادت میں ملک کو کرپشن سے پاک کرنے کا عزم کئے ہوئے ہیں اور انشا اللہ پورے ملک کی طرح سندھ کی عوام کو بھی کرپشن لاقانونیت سے نجات دلا ئے گی لہذا پاکستان عام آدمی موومنٹ ملک کے اعلیٰ اداروں سے مطالبہ کرتی ہے کہ سندھ میں کرپشن کے خاتمے اور عوام کو مسائل سے نجات دلا نے کے لئے سندھ صوبے کو فوری طور پر 6ماہ کے لئے فوج کے حوالے کیا جائے ۔