محکمہ ایکسائز سندھ کی روڈ چیکنگ مہم لاڑکانہ میں 4025 گاڑیوں کو چیک کیا گیا

جمعہ 27 مئی 2022 00:21

لاڑکانہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مئی2022ء) محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن و انسداد منشیات سندھ کی جانب سے ٹیکس نادہندہ گان گاڑیوں کے مالکان سے ٹیکسز کی وصولی کی روڈ چیکنگ مہم کے دوران دسویں دن بھی صوبے بھر میں مجموعی طور پر 27915 گاڑیاں چیک کی گئیں۔اس حوالے سے دیگر شہروں کی طرح لاڑکانہ میں 4025 گاڑیوں کو چیک کیا گیا۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر برائے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن و انسداد منشیات مکیش کمار چاو لہ نے اپنے ایک بیان میں محکمہ ایکسائز سندھ کے عملے کی کارکردگی کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹیکس نادہندہ گان گاڑیوں کے مالکان سے ٹیکس وصولی کی مہم 3 جون تک جاری رہے گی۔

انہوں نے ٹیکس نادہندہ گان کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اپنے ٹیکسز کی تفصیلات کے لئے محکمہ ایکسائز کی ویب سائٹ www.excise.gos.pk کا وزٹ کریں اور ویب سائٹ پر موجود ویب کلکیولیٹر کے ذریعے اپنے ٹیکسز کی مکمل معلومات لے سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :