پی آئی اے 31 مئی سے اپنے حج آپریشن کا آغاز کرے گا، ترجمان پی آئی اے

جمعرات 26 مئی 2022 23:18

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مئی2022ء) ترجمان پی آئی اے عبد اللہ خان نے کہا ہے کہ پی آئی اے 31 مئی سے اپنے حج آپریشن کا آغاز کرے گا۔تفصیلات کے مطابق پی آئی اے ترجمان عبد اللہ خان نے بول نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی آئی اے 31 مئی سے اپنے حج آپریشن کا آغاز کرے گا، پی آئی اے کا حج آپریشن 31 مئی تا 13 اگست تک جاری رہے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پی آئی اے حج آپریشن کراچی، لاہور، اسلام آباد، فیصل آباد، سیالکوٹ، ملتان، پشاور اور کوئٹہ انٹرنیشنل ایئرپورٹس سے جاری رکھے گا، پی آئی اے کی پروازیں جدہ اور مدینہ منورہ میں پاکستانی حجاج کو پہنچائیں گی۔

انہوںنے کہا کہ حج آپریشن کے لیے پی آئی اے کی 297 پروازیں چلیں گی، حج آپریشن کے لیے پی آئی اے بوئنگ 777 اور ائیربس 320 طیارے استعمال کرے گا۔ترجمان پی آئی اے عبد اللہ خان نے مزید کہا کہ پی آئی اے کو حج آپریشن سے بڑی آمدنی کی توقع ہے۔