کمشنر کراچی نے رواں سال کراچی کے دو اضلاع شرقی و جنوبی کو "تمباکو سے پاک ماڈل" کا درجہ دینے کا اعلان کر دیا

جمعرات 26 مئی 2022 23:18

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مئی2022ء) فرسٹ کمشنر کراچی ٹوبیکو کنٹرول آرٹ ایگزیبیشن کا اہتمام صادقین آرٹ گیلری فریئر ہال کراچی میں کیا گیا جس کا مقصد پوسٹر/آرٹ ورک اور مختصر ویڈیوز کے ذریعے تمباکو کے استعمال کے انسانی صحت اور ہمارے ماحول پر بدترین اثرات کو اجاگر کرنا تھا. اس تقریب کا اہتمام ٹوبیکو سموک فری کراچی" پروجیکٹ وزارت قومی صحت حکومت پاکستان اور توباکو کنٹرول ڈیسک کمشنر آفس کراچی کے مشترکہ اشتراک سے کیا گیا تھا۔

تقریب میں کمشنر کراچی ڈویژن محمد اقبال میمن نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی جبکہ عابد قمر شیخ اسسٹنٹ کمشنر جنرل ٹو کمشنر کراچی سمیت ڈپٹی کمشنرز سائوتھ، تعلیمی اداروں کے سربراہان، سول سوسائٹی کے اراکین، صحافیوں سمیت صوبائی حکومت کے دیگر افسران نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

نمائش کے ذریعے تمباکو کے مضر اثرات کو اجاگر کرنے اور نوجوان نسل کو اس تمام عمل میں شامل کرنے پر "تمباکو سموک فری کراچی" پروجیکٹ اور کمشنر آفس کراچی کی کاوشوں کی سراہا گیا۔

جبکہ نمائش میں 500 سے زائد طلبا نے شرکت کی جن میں نجی/سرکاری تعلیمی ادارے جیسے علی گڑھ انسٹیٹیوٹ آف آرٹ اینڈ ٹیکنالوجی ، کراچی اسکول آف آرٹس، سرسید یونیورسٹی وغیرہ شامل ہیں، نمائش میں ہر عمر کے طلبا نے حصہ لیا. نمائش میں 300 پوسٹرز آرٹ ورک میں سے 55 کا انتخاب کیا گیا ہے اور 3 کو پہلی تین پوزیشنز کے لیے منتخب کیا گیا. کمشنر کراچی نے نمائش میں پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والوں کو شیلڈز سے نوازا جنہوں نے اپنے پوسٹر آرٹ ورک اور مختصر ویڈیو کے ذریعے کامیابی سے تمباکو نوشی کی روک تھا اور مضر اثرات کا پیغام پہنچایا۔

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کمشنر کراچی نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ یہ تقریب آگاہی بڑھانے اور تمباکو نوشی سے پاک کراچی کے ہمارے مقصد کو حاصل کرنے میں اہم کردار ادا کرے گی۔ جبکہ انہوں نے تمام طلبا اور تعلیمی اداروں کے سربراہان کو مبارکباد پیش کی جنہوں نے "فرسٹ کمشنر ٹوبیکو کنٹرول آرٹ نمائش" میں کامیابی حاصل کی۔ مزید برآں انہوں نے کہا کہ یہ اعلان کرنا بہت اچھا لمحہ ہے کہ کراچی انتظامیہ اس سال ساتھ اور ایسٹ دونوں اضلاع کو اسموک فری بنائے گی. انہوں نے مزید کہا کہ پورے کراچی کو سموک فری بنانے کے لیے اس سال کے آخر تک مزید کام شروع ہو جائے گا جس کے لیے ایک روڈ میپ تیار کر لیا گیا ہے۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ تعلیمی اداروں کے تعاون سے نوجوانوں کو تمباکو کی مصنوعات کے استعمال کے خطرات سے متعلق آگاہ کیا جائے گا اور انہوں نے تمباکو نوشی کی روک تھام کے قوانین پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لیے ڈپٹی کمشنر ایسٹ اور ساتھ کے تعاون کو بھی سراہا۔ انہوں نے کراچی ایسٹ اور ساتھ کے دونوں ڈپٹی کمشنرز کو تمباکو اسموک فری کراچی ساتھ/ایسٹ بنانے اور تمباکو کی وبا کے خلاف جنگ میں ان کی خدمات کو تسلیم کرنے پر شیلڈز پیش کیں۔

انہوں نے کہا کہ تمباکو نوشی کے عالمی دن کے موقع پر کمشنر آفس کراچی اسموک فری کراچی کے حوالے سے اعلان کرے گا۔ آخر میں انہوں نے کراچی کو تمباکو نوشی سے پاک شہر بنانے کے لیے تعاون پر وزارت قومی صحت کا شکریہ ادا کیا اور کراچی کے ہر شہری سے مطالبہ کیا کہ وہ آنے والی نسلوں کی صحت و تندرستی کے تحفظ کے لیے اس نیک مقصد میں اپنا حصہ ڈالیں۔