ایڈمنسٹریٹر کا ضلع شرقی کے مختلف علاقوں میں گلیوں کو پختہ کرنے کے کام جاری

دستیاب وسائل میں منصفانہ بنیادوں پر علاقوں میں کام سر انجام دئیے ہیں، رحمت اللہ شیخ

جمعرات 26 مئی 2022 23:18

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مئی2022ء) ترقیاتی کاموں کا دائرہ کار سڑکوں تک محدود رکھنے کے بجائے گلی، محلوں تک پہنچایا ہے، مناسب حکمت عملی ترتیب دیکر دستیاب وسائل میں زیادہ سے زیادہ ترقیاتی کام سر انجام دینے کی کوشش کی ہی.ان خیالات کا اظہار ایڈمنسٹریٹر ڈی ایم سی ایسٹ رحمت اللہ شیخ نے سپریٹنڈنگ انجنئیر سلمان میمن، ایگزیکٹیو انجنئیر ایم اینڈ ای امتیاز بھٹو اور ایڈیشنل ڈائریکٹر توقیر عباس کے ہمراہ بلوچ کالونی یوسی 5، یوسی 7 کی گلیوں اور کراچی ایڈمن سوسائٹی کی گلیوں کو پیور بلاکس کی مدد سے پختہ کرنے کے کاموں کے معائنے کے دوران کیا.

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ بلدیاتی خدمات کا دائرہ کار اب گلی محلوں تک پہنچا دیا گیاہے،دستیاب وسائل میں منصفانہ بنیادوں پر جہاں تک بلدیاتی خدمات پہنچا سکتے ہیں پہنچا رہے ہیں، معیاری کام پر کوء سمجھوتہ نہیں، جو بھی ترقیاتی کام سر انجام دے رہے ہیں وہ معیار کے لحاظ سے بہترین ہیں انہوں نے ترقیاتی کاموں کی انجام دہی پر سپریٹنڈنگ انجنئیر سلمان میمن، ایگزیکٹیو انجنئیر ایم اینڈای امتیاز بھٹو، ایگزیکٹیو انجنئیر اقبال ملاح، توقیر عباس ودیگر افسران کی خدمات کی تعریف کی مذکورہ دورے کے دوران ان کے ہمراہ اسسٹنٹ ایگزیکٹیو انجنئیرز ندیم زیدی، شہباز حسن بھی موجود تھے۔