مسلح افواج کی دفاع وطن کیلئے قربانیوں کو زبردست خراج تحسین، دور حاضر میں مشترکہ فوجی آپریشنز کامیابی کی ضمانت ہیں، سرسربراہ پاک بحریہ

جمعرات 26 مئی 2022 23:24

مسلح افواج کی دفاع وطن کیلئے قربانیوں کو زبردست خراج تحسین، دور حاضر ..
راولپنڈی /کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مئی2022ء) پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کوئٹہ میں افسروں سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ مسلح افواج کی دفاع وطن کیلئے قربانیوں کو زبردست خراج تحسین کرتے ہیں ، دور حاضر میں مشترکہ فوجی آپریشنز کامیابی کی ضمانت ہیں۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کوئٹہ کا دورہ کیا اور طلباء افسران سے خطاب کیا، نیول چیف کی آمد پر کمانڈنٹ کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کوئٹہ نے ان کا استقبال کیا، سٹاف کورس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے ملکی دفاع میں پاک فوج کی قربانیوں کو زبردست خراج تحسین پیش کیا، چیف آف دی نیول اسٹاف نے جدید ترین رجحانات سے باخبر رہنے اور ابھرتے ہوئے پیچیدہ اور متحرک سیکیورٹی ماحول اور چیلنجز سے نمٹنے کے لئے کوششیں کرنے پر زور دیا، سربراہ پاک بحریہ نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ جدید جنگی حالات میں مشترکہ تیاریاں اور آپریشنز کامیابی کی کنجی ہیں، جیواسٹریٹجک صورتحال میں پاک بحریہ میری ٹائم سیکیورٹی چیلنجز سے نبرد آزما ہے، ہائی برڈوارفیئرمیں پاک بحریہ اپنی ذمہ داریاں بخوبی انجام دیرہی ہے، آج کی جنگ میں مشترکہ ملٹری آپریشنز کامیابی کو یقینی بناتے ہیں، نیول چیف نے کہا کہ موجودہ جیو اسٹریٹجک ماحول میں پاکستان نیوی ہائبرڈ وارفیئر کے دائرہ کار میں تیار ہونے والے میری ٹائم سیکیورٹی چیلنجز سے پوری طرح آگاہ ہے، انہوں نے زور دیا کہ پاک بحریہ فعال تعاون سے ملک کو درپیش میری ٹائم سیکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کے لئے ہمہ وقت تیار ہے، بعد ازاں چیف آف دی نیول اسٹاف نے اسٹاف کورس کرنے والے غیر ملکی افسران سمیت فیکلٹی اور طلبہ سے بات چیت کی، نیول چیف نے کوئٹہ کے دورے کے دوران ہیڈ کوارٹرز کوئٹہ کور کا بھی دورہ کیا اور پاکستان کی مسلح افواج کے عزم اور پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا۔