Live Updates

سعودی عرب واقعہ، فواد چوہدری، قاسم سوری، شہباز گل،حلیم عادل شیخ کی عبوری ضمانت میں توسیع

جمعرات 26 مئی 2022 23:33

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مئی2022ء) اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ کی عدالت نے سعودی عرب واقعہ میں پی ٹی آئی رہنماؤں کی ضمانت کی درخواستوں میں فواد چوہدری، قاسم سوری، شہباز گل،حلیم عادل شیخ کی عبوری ضمانت میں توسیع کردی۔

(جاری ہے)

جمعرات کے روز سماعت کے دوران پی ٹی آئی کی جانب سے وکیل علی بخاری عدالت میں پیش ہوئے اور کہاکہ کل کے بعد جو حالات ہیں راستوں کی بندش اور دھرنے کے باعث رہنماء پیش نہیں ہوسکے،کل سے معاملہ سپریم کورٹ میں بھی چلا گیا ہے ،لیکن یہاں کیس مختلف ہے، سعودی عرب واقعے سے متعلق کیس یہاں ہیں، چیف جسٹس نے کہاکہ حلیم عادل شیخ کا کیس تو کوئی اور تھا وہ تو سندھ میں کیس تھا، جس پر وکیل نے کہاکہ حلیم عادل شیخ کے سندھ والے کیس میں حفاظتی ضمانت6جون کو مقرر ہے،لیکن یہاں آج انکا بھی سعودی عرب واقعہ میں ملوث ہونے کا کیس ہے، حلیم عادل شیخ کا نام بھی سعودی عرب واقعے میں ہے، عدالت نےعبوری ضمانت میں توسیع کرتے ہوئے سماعت 10 جون تک ملتوی کردی۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات