28 مئی سے پی آئی اے کا آپریشن دوبارہ جدہ ائیرپورٹ کے شمالی ٹرمینل پر منتقل ہو جائے گا، ترجمان پی آئی اے

جمعرات 26 مئی 2022 21:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مئی2022ء) پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن (پی آئی اے) نے جدہ سے پاکستان سفر کرنے والے پی آئی اے کے مسافروں کو ‏انتباہ کیا ہے کہ 28 مئی 2022 سے پی آئی اے کا آپریشن دوبارہ جدہ ائیرپورٹ کے شمالی ٹرمینل پر منتقل ہو جائے گا۔

(جاری ہے)

پی آئی اے کے ترجمان نے آفیشل ٹوئیٹر ہینڈل پر کہا کہ تمام مسافر حضرات جو جدہ سے ‎پاکستان کیلئے سفر کررہے ہیں، کو مطلع کیا جاتا ہے کہ 27 مئی کو ایئرلائن کی پی کے 760 آخری پرواز ہوگی جو حج ٹرمینل سے روانہ ہوگی۔ اس کے بعد فضائی آپریشن شمالی ٹرمینل پر منتقل کر دیا جائے گا۔