نامور پاکستانی کوہ پیما علی رضا سدپارہ انتقال کر گئے، اہلخانہ

‎علی رضا سدپارہ پہاڑ سے گرنے کے باعث زخمی ہوئے تھے جس کے باعث وہ ریجنل اسپتال میں زیر علاج تھے

Danish Ahmad Ansari دانش احمد انصاری جمعہ 27 مئی 2022 06:24

نامور پاکستانی کوہ پیما علی رضا سدپارہ انتقال کر گئے، اہلخانہ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 26 مئی2022ء) نامور پاکستانی کوہ پیما علی رضا سدپارہ انتقال کر گئے، ‎علی رضا سدپارہ پہاڑ سے گرنے کے باعث زخمی ہوئے تھے جس کے باعث وہ ریجنل اسپتال میں زیر علاج تھے- تفصیلات کےمطابق ‎‎66 سالہ علی رضا کے مطابق 66 سالہ علی رضا 1986 سے کوہ پیمائی کے شعبے سے وابستہ تھے، انہوں نے 8ہزار میٹر سے بلند چار چوٹیوں کو 16 بار سر کیا تھا۔

(جاری ہے)

‎اہل خانہ کے مطابق علی رضا نے رواں سال کے ٹو کی مہم جوئی پر جانا تھا۔ علی رضا سد پارہ کی نماز جنازہ آج صبح 10 بجے اولڈینگ قبرستان میں ادا کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :