ایلیمنٹری سکول فائرنگ واقعہ، امریکی صدر خاتون اول کے ہمراہ اتوار کو ٹیکساس کا دورہ کریں گے

جمعہ 27 مئی 2022 12:11

ایلیمنٹری سکول   فائرنگ   واقعہ، امریکی صدر  خاتون اول  کے ہمراہ اتوار ..
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مئی2022ء) امریکی صدر جو بائیڈن خاتون اول جل بائیڈن کے ہمراہ اتوار کو ٹیکساس کے شہر اوولڈے کا دورہ کریں گے جہاں منگل کو ایلیمنٹری سکول میں فائرنگ سے 19 کمسن بچے اور 2 اساتذہ ہلاک ہو گئےتھے۔ چینی ذرائع ابلاغ کے مطابق وائٹ ہائوس نےاعلان کیا کہ امریکی صدر جو بائیڈن اورخاتون اول جل بائیڈن اتوار کو اپنےدورے کے دوران ایلیمنٹری سکول میں فائرنگ کے نتیجے میں ہلاک ہونے والوں کے لوحقین سے اظہار ہمدردی کریں گے ۔

(جاری ہے)

جو بائیڈن نے اپنی تقریر میں کانگریس پر زور دیا کہ وہ آتشیں اسلحے سے متعلق بڑھتے ہوئے تشدد کے تناظر میں گن کنٹرول بارے قانون سازی کرے۔دوسری جانب ملک بھر میں طلبہ نے گن وائلنس اور سیاست دانوں کے خلاف احتجاج کیا ۔ گن کنٹرول ایڈوکیسی گروپ مامز ڈیمانڈ ایکشن کے بانی شینن واٹس نے کہا کہ یہ ایک منفرد امریکی بحران ہے۔واضح رہے کہ امریکا میں گزشتہ5 ماہ کے دوران بندوق سے متعلق واقعات میں 17 ہزار سے زیادہ افراد ہلاک ہو چکے ہیں، جن میں653 بچے اور نوجوان شامل ہیں۔