چین اور روس نے شمالی کوریا پر مزید پابندیوں کی امریکی قرار داد ویٹو کردی

جمعہ 27 مئی 2022 13:00

چین اور روس نے شمالی کوریا پر مزید پابندیوں کی امریکی قرار داد ویٹو ..
بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مئی2022ء) سلامتی کونسل میں شمالی کوریا پر مزید پابندیاں عائد کرنے کی امریکی قرارداد چین اور روس نے ویٹو کردی۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی قرارداد میں شمالی کوریا کو تیل فروخت کرنے پرپابندی کی تجویز دی گئی تھی۔

(جاری ہے)

امریکا نئے بین البراعظمی بیلسٹک میزائل تجربے کے باعث شمالی کوریا کوسزا دینے کا خواہاں تھا۔ یاد رہے کہ رواں برس مارچ میں جاپان اور جنوبی کوریا نے دعوی کیاتھا کہ شمالی کوریا نے بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کا غیر قانونی تجربہ کیا ہے، اس سے قبل آخری مرتبہ شمالی کوریا نے 2017 میں بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا تھا۔