ملکہ برطانیہ کی پلاٹینیم جوبلی، 15کلو وزنی سونے کا سکہ تیار

تقریبا 8.6 انچ کا یہ سونے کا سکہ برطانیہ کی تاریخ کا اب تک کا سب سے بڑا سکہ ہے،رپورٹ

جمعہ 27 مئی 2022 13:00

ملکہ برطانیہ کی پلاٹینیم جوبلی، 15کلو وزنی سونے کا سکہ تیار
لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مئی2022ء) ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم کی پلاٹینیم جوبلی کے موقع پر شاہی ٹکسال کی جانب سے ساڑھے 8 انچ قطر کا سونے کا سکہ تیار کرلیا گیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق 15 کلو گرام کا سکہ برطانیہ کے ایک گمنام پرائیویٹ کلکٹر نے تیار کروایا جس کے دونوں اطراف کے ڈیزائن کو ملکہ نے منظور کیا تھا۔

(جاری ہے)

اس سونے کے سکے کی تیاری میں 400 گھنٹے لگے جبکہ اس کی قیمت 15 ہزار پاونڈز یعنی 38 لاکھ روپے سے زائد بتائی جارہی ہے۔

سکے بنانے والے آرٹسٹ جان برگڈہل کا کہنا تھا کہ یہ سکا ہاتھ سے اعلی ترین معیار کے مطابق تیار کیا گیا ہے جبکہ تقریبا 8.6 انچ کا یہ سونے کا سکہ برطانیہ کی تاریخ کا اب تک کا سب سے بڑا سکہ ہے۔واضح رہے کہ برطانیہ الزبتھ دوم کے 70 سے برطانیہ پر راج کرنے کے سلسلے میں اگلے ماہ چار روزہ ملک گیر تقریبات منائی جائیں گی۔

متعلقہ عنوان :