اسرائیلی فوج نے صحافی شیرین ابوعاقلہ کوجان بوجھ کر قتل کیا، فلسطینی اتھارٹی

جمعہ 27 مئی 2022 13:00

اسرائیلی فوج نے صحافی شیرین ابوعاقلہ کوجان بوجھ کر قتل کیا، فلسطینی ..
مقبوضہ بیت المقدس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مئی2022ء) فلسطینی اتھارٹی نے کہا ہے کہ الجزیرہ کی صحافیہ شیرین ابوعاقلہ کی فائرنگ سے ہلاکت کی تحقیقات سے ثابت ہوتا ہے کہ انھیں اسرائیلی فورسز نے جان بوجھ کر قتل کیا تھا۔

(جاری ہے)

امکان ہے کہ اسرائیل فلسطین کے ان تحقیقاتی نتائج کو متعصبانہ اوربے بنیاد قراردے کرمسترد کر دے گا۔میڈیارپورٹس کے مطابق فلسطینی اٹارنی جنرل اکرم الخطیب نے مغربی کنارے کے شہررام اللہ میں ایک نیوزکانفرنس میں ابوعاقلہ کے قتل کے واقعے کی تحقیقات کے نتائج کا اعلان کیا ۔انھوں نے کہا کہ جنین میں فائرنگ صرف قابض فورسز کی جانب سے کی گئی تھی اور اس کا مقصد صحافیہ کو قتل کرنا ہی تھا۔