عمران نیازی نے پہلے ترقیاتی بجٹ کٹوتی کر کے500بلین روپے پر لایا اور اب خزانہ خالی ہے، احسن اقبال

جمعہ 27 مئی 2022 13:20

عمران نیازی نے  پہلے  ترقیاتی بجٹ  کٹوتی کر کے500بلین  روپے پر لایا اور ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مئی2022ء) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی واصلاحات وخصوصی اقدامات احسن اقبال نے کہا ہے کہ‏عمران نیازی نے پاکستان کی معیشت اس حال میں چھوڑی ہے کہ پہلے 900 بلین کے ترقیاتی بجٹ کو کٹوتی کر کے500بلین روپے پہ لایا اور اب وزارت خزانہ نے کہا ہے کہ خزانہ خالی ہونے کی وجہ سے چوتھی سہ ماہی میں فنڈز جاری نہیں ہوں گے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہاکہ 75 سال میں پہلی بار ایسا ہوا ہے،سقوط مشرقی پاکستان اور ایٹمی دھماکوں کے باعث پابندیوں میں بھی ایسانہیں ہوا تھا۔