ضلع وہاڑی میں خطرناک جرائم پیشہ عناصر کے گرد گھیرا تنگ کردیا گیا

جمعہ 27 مئی 2022 14:14

ضلع وہاڑی میں خطرناک جرائم پیشہ عناصر کے گرد گھیرا تنگ کردیا گیا
بورے والا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مئی2022ء) ضلع وہاڑی میں خطرناک جرائم پیشہ عناصر کے گرد گھیرا تنگ کردیا گیا،ڈی پی او وہاڑی کی سربراہی میں ٹیکنیکل آلات مدد سے جرائم پیشہ افراد کی خفیہ پناہ گاہوں اور سرگرمیوں کا سراغ لگانے کے لئے ٹیمیں تشکیل دیدی گئیں،شہری و دیہی علاقوں میں موبائل سرویلنس میں اضافہ،ڈکیتی،راہزنی،قتل،اقدام قتل میں ملوث خطرناک ملزمان کی فوری گرفتاری کے لئے ٹیمیں متحرک منشیات فروشوں کی سرکوبی کے لئے خصوصی ٹیموں کا ٹاسک دیدیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل آئی جی ساوتھ پنجاب کی ہدایت پر ضلع وہاڑی میں خطرناک جرائم میں ملوث گروہوں،اشتہاری ملزمان،منشیات فروشوں اور دیگر جرائم میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لئے جاری کردہ ہدایات کی روشنی میں ضلع وہاڑی پولیس نے موثر اور جدید حکمت عملی مرتب کرلی اس حوالہ سے ڈی پی او وہاڑی محمد طارق عزیز نے" اے پی پی" سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ضلع وہاڑی میں امن و امان کو بہتر بنانے اور خطرناک جرائم میں ملوث جرائم پیشہ افراد کے گرد گھیرا تنگ کردیا گیا ہے معاشرے کے ان ناسوروں کی گرفتاری کے لئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دیدی گئی ہیں ان ٹیموں کو جرائم پیشہ افراد کا سراغ لگانے اور انکی محفوظ پناہ گاہوں تک رسائی کے لئے جدید آلات کے علاوہ تمام تر وسائل فراہم کردیئے گئے ہیں جسکی مدد سے پولیس کی ٹیمیں ناصرف ان جرائم پیشہ گروہوں کو گرفتار کریں گی بلکہ انکے سہولت کاروں کا سراغ لگا کر کیفر کردار تک پہنچائیں گی منشیات فروشی میں ملوث بڑے ڈرگ ڈیلرز کی گرفتاریوں کے لئے خفیہ اداروں کی مدد سے کاروائیاں تیز کردی گئی ہیں بہت جلد یہ جرائم پیشہ گروہ پولیس کے شکنجے میں ہونگے ۔

۔\378