زکوٰۃ کی صاف شفاف فراہمی کے لیے بایو میٹرک سسٹم متعارف کروا رہے ہیں ، شمس اللہ خان ڈائریکٹر مذہبی امور بلوچستان

Syed Shah Zeb Raza سید شاہ زیب رضا جمعہ 27 مئی 2022 14:47

زکوٰۃ کی صاف شفاف فراہمی کے لیے بایو میٹرک سسٹم متعارف کروا رہے ہیں ..
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 مئی2022ء) ڈائریکٹر مذہبی امور شمس اللہ خان کاکڑ کی اردو پوائنٹ سے خصوصی گفتگو، انکا کہنا تھا کہ مستحقین تک صاف شفاف فراہمی کے لیے صوبے میں بایو میٹرک سسٹم متعارف کروا رہے ہیں ، جس کے زریعے بس وہی شخص پیسے نکال سکے گا جس کے نام پر اکاؤنٹ ہوگا۔

(جاری ہے)



انکا مزید کہنا تھا کہ محکمہ زکوٰۃ 1980 سے کام کر رہا ہے، اس کا کام غریب، مسکینوں اور یتیموں کی امداد اور انکی فلاح و بہبود کے لیے کام کرنا ہے، ہمارے پاس بلوچستان بھر سے 2280 زکوٰۃ کمیٹیاں موجود ہیں

 اگر کسی بھی مستحق کو امداد کی ضرورت ہو تو وہ انکے علاقے میں موجود ہماری کمیٹیوں سے رابطہ کرے، ہمارے پاس وسائل کی کمی موجود ہے، وفاق آبادی کے لحاظ سے فنڈنگ کرتا ہے اور بلوچستان میں 70 فیصد آبادی غربت کر لکیر سے نیچے ہے، وفاق سے درخواست کی ہے کہ ہماری فنڈنگ بڑائی جائے

محکمہ زکوٰۃ غریب افراد کو ایک دن میں 2 ہزار روپے مالیت کی دوائیاں ہسپتال میں فراہم کرتا ہے، مگر واقعہ بڑا ہو یا کوئی ایمرجنسی ہو تو اس ہسپتال میں موجود کمیٹی مالیت بڑا سکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :