جعلی اور غیر معیاری زرعی ادویات کے خلاف کارروائیاں، ایگریکلچر آفیسر ڈاکٹر بشریٰ صدیق کوخصوصی شیلڈ پیش کی گئی

جمعہ 27 مئی 2022 15:30

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مئی2022ء) ایگریکلچر آفیسر ڈاکٹر بشریٰ صدیق کو جعلی اور غیر معیاری زرعی ادویات کے خلاف بلاامتیاز کارروائی پرمحکمہ کی طرف سے خدمات کے اعتراف میں شیلڈ پیش کردی گئی ۔

(جاری ہے)

زرعی ترجمان نے اے پی پی کو بتایاکہ ڈاکٹر بشریٰ صدیق ایگریکلچر آفیسر ( پیسٹ وارننگ ) نے بطور پیسٹی سائیڈ انسپکٹر راولپنڈی اور جہلم میں جعلی اور غیر معیاری زرعی ادویات کے خلاف بھرپور کاروائیاں کیں اور پوری لگن سے کام کیا ۔ڈاکٹر بشریٰ صدیق نے جعلساز مافیا کے خلاف ضلع راولپنڈی میں 20اور جہلم میں 6ایف آئی آر ز درج کرائیں ۔ ان کی شاندار خدمات کے اعتراف میں ایڈیشنل سیکرٹری زراعت( ٹاسک فورس پنجاب) رانا علی ارشد نے خصوصی شیلڈ پیش کی ۔

متعلقہ عنوان :