منشیات برآمدگی کیس ، این سی بی نے آریان خان کو کلین چٹ دیدی

جمعہ 27 مئی 2022 16:27

منشیات برآمدگی کیس ، این سی بی نے آریان خان کو کلین چٹ دیدی
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مئی2022ء) این سی بی نے منشیات کیس میں چارج شیٹ دائر کر دی جس میں شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کو منشیات رکھنے کے الزام میں کلین چٹ دے دی گئی ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق نارکوٹکس کنٹرول بیورو نے منشیات برآمدگی کیس میں اپنی چارج شیٹ پیش کی ہے، جس میں اداکار شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کو گزشتہ سال گرفتار کیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

این سی بی کی جانب سے نوٹس جاری کیا گیا جس میں این سی بی نے 14 افراد کے خلاف چارج شیٹ داخل کی ہے، تاہم اس میں آریان خان کا نام شامل نہیں ہے۔بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ این سی بی کی جانب سے پیش کردہ چارج شیٹ میں لکھا ہے کہ اداکار شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان اور موہک جیسوال کے علاوہ تمام ملزمان کے قبضے سے منشیات برآمد ہوئی۔سرکاری نوٹ میں کہا گیا ہے کہ ایس آئی ٹی کی طرف سے کی گئی تحقیقات کی بنیاد پر 14افراد کے خلاف این ڈی پی ایس ایکٹ کی مختلف دفعات کے تحت شکایت درج کی جا رہی ہے۔ 6دیگر افراد کے خلاف عدم ثبوت کی وجہ سے شکایت درج نہیں کی جا رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :