Live Updates

عمران خان کی سیاست تقریر سے نکل کر گولی تک پہنچ گئی ہے‘حسن مرتضی

عمران کان خود ہی لانگ مارچ لے کر گئے اور خود ہی ٹائم دے کر آگئے‘جنرل سیکرٹری پیپلزپارٹی وسطی پنجاب

جمعہ 27 مئی 2022 16:31

عمران خان کی سیاست تقریر سے نکل کر گولی تک پہنچ گئی ہے‘حسن مرتضی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مئی2022ء) پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے جنرل سیکرٹری سید حسن مرتضی نے کہا ہے کہ سپیکر پنجاب اسمبلی کے الفاظ کی مزمت کرتا ہوں،قوم سے معافی مانگتا ہوں اسپیکر کا بیان ایک مائنڈ سیٹ کا بیان تھا،ہم نے یہ دن بھی دیکھے ہیں کہ اسمبلی میں کچھ نہ ہونے پر پٹیاں باندھ کر بددعا دیتے تھے،عمران خان کی سیاست تقریر سے نکل کر گولی تک پہنچ گئی ہے،خود ہی لانگ مارچ لے کر گئے اور خود ہی ٹائم دے کر آگئے۔

وہ گزشتہ روز باگڑیاں گرین ٹان میں شہید کانسٹیبل کمال احمد کے اہلخانہ کیساتھ تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔اس موقع پر سیکرٹری اطلاعات شہزاد سعید چیمہ،سید عنایت علی شاہ،افنان بٹ،عزیز الرحمن چن،گلریز خان،ذیشان شامی،رانا افضل،بشارت بشی اور مدثر شاکر بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انہوں نے متاثرہ خاندان کے لواحقین کو مرحوم کی بیوہ کے لیے سرکاری نوکری اور پیپلز پارٹی کی طرف سے گھریلو اخراجات اٹھانے کی بھی یقین دہانی کرائی اورشہید کے بچوں کے سر پر دست شفقت رکھا۔

حسن مرتضی نے کہا کہ کمال شہید نے اپنا آج ہمارے کل پر قربان کیا ہے۔حسن مرتضی نے کہا کہ جس کی قیادت او کارکن بھائی سڑکوں پر شہید ہوئے وہ یہ درد سمجھ سکتا ہے۔انہوں نے چودھری پرویز الہی کے بیان پر کہا کہ جنہوں نے 12کروڑ کی آواز کو نہیں سمجھا اس دکھ کو کیا سمجھیں گے،پرویز الہی کا بیان انتہائی شرمناک، قوم سے مذاق اورانسانیت کی توہین ہے۔میدیا کے سوالات کے جواب میں حسن مرتضی نے کہا کہ خان صاحب کی سیاست گالی سے گولی تک پہنچ گئی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات