منکی پاکس کی تشخیص کیلئے ٹیسٹنگ کٹس جلد پہنچ جائیں گی، وزیر صحت

جمعہ 27 مئی 2022 16:39

منکی پاکس کی تشخیص کیلئے ٹیسٹنگ کٹس جلد پہنچ جائیں گی، وزیر صحت
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مئی2022ء) وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے کہا ہے کہ حکومت نے جسمانی خارش کی بیماری 'منکی پاکس' کی ٹیسٹنگ کٹس کا آرڈر دے دیا ہے۔ایک انٹرویومیں انہوں نے ان رپورٹس کو مسترد کردیا کہ اس مرض کے کچھ کیسز پاکستان میں بھی رپورٹ ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے (ٹیسٹنگ کیلئی) کٹس کا آرڈر دے دیا ہے جو جلد پہنچ جائیں گی۔

انہوں نے پاکستان میں اس بیماری کے پھیلاؤ کی رپورٹس کو گمراہ کن قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہیں سنجیدہ نہیں لینا چاہیے۔

(جاری ہے)

وزیر صحت نے کہا کہ ہم نے ملک کے تمام داخلی مقامات پر سب (عملی) کو الرٹ کردیا ہے اور اب تک کوئی کیس سامنے نہیں آیا۔قبل ازیں قومی ادارہ صحت نے بھی تصدیق کی تھی کہ اب تک پاکستان میں منکی پاکس کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا۔ٹوئٹ میں کہا گیا تھا کہ ملک میں اس بیماری کی موجودگی کے حوالے سے گردش کرنے والی اطلاعات غلط ہیں۔انسٹی ٹیوٹ کی طرف سے یہ وضاحت ایک انتباہ جاری کرنے کے ایک روزبعد سامنے آئی تھی، جس میں قومی اور صوبائی صحت کے حکام سے کہا گیا تھا کہ وہ منکی پاکس کے کسی بھی مشتبہ کیس کے لیے ہائی الرٹ رہیں۔

متعلقہ عنوان :