Live Updates

عمران خان کی سیاست گالی سے گولی تک پہنچ گئی، سید حسن مرتضی

جمعہ 27 مئی 2022 16:53

عمران خان کی سیاست گالی سے گولی تک پہنچ گئی، سید حسن مرتضی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مئی2022ء) پنجاب اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر سید حسن مرتضی نے کہا ہے کہ عمران خان کی سیاست گالی سے گولی تک پہنچ گئی ہے،خود ہی لانگ مارچ لے کر گئے اور خود ہی ٹائم دے کر آگئے، سپیکر پنجاب اسمبلی کے الفاظ کی مذمت کرتا ہوں، سپیکر کا بیان ایک مائنڈ سیٹ کا بیان تھا،ہم نے یہ دن بھی دیکھے ہیں کہ اسمبلی میں کچھ نہ ہونے پر پٹیاں باندھ کر بددعا دیتے تھے۔

وہ گزشتہ روز باگڑیاں گرین ٹاون میں شہید کانسٹیبل کمال احمد کے اہلخانہ کے ساتھ تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔اس موقع پر سیکرٹری اطلاعات شہزاد سعید چیمہ،سید عنایت علی شاہ،افنان بٹ،عزیز الرحمن چن،گلریز خان،ذیشان شامی،رانا افضل،بشارت بشی اور مدثر شاکر بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انہوں نے متاثرہ خاندان کے لواحقین کو مرحوم کی بیوہ کیلئے سرکاری نوکری اور پیپلز پارٹی کی طرف سے گھریلو اخراجات اٹھانے کی بھی یقین دہانی کرائی اورشہید کے بچوں کے سر پر دست شفقت رکھا۔

حسن مرتضی نے کہا کہ کمال شہید نے اپنا آج ہمارے کل پر قربان کیا ہے، ۔انہوں نے چودھری پرویز الہی کے بیان پر کہا کہ جنہوں نے 12کروڑ کی آواز کو نہیں سمجھا اس دکھ کو کیا سمجھیں گے ۔ حسن مرتضی نے کہا کہ مارچ میں20لاکھ کی بجائے صرف 2000لوگ آئے،یہ قربانیاں لینے نہیں دینے کا وقت ہے،ان کا علاج ہو جائے گا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات