جنگل کو آگ لگا کر ٹک ٹاک بنانے والی ٹک ٹاکر نوشین کی درخواست ضمانت خارج

جمعہ 27 مئی 2022 17:14

جنگل کو آگ لگا کر ٹک ٹاک بنانے والی ٹک ٹاکر نوشین کی درخواست ضمانت ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مئی2022ء) ڈسٹرکٹ سیشن عدالت نے جنگل کو آگ لگا کر ٹک ٹاک بنانے والی ٹک ٹاکر نوشین کی درخواست ضمانت خارج کر دی ۔ جمعہ کو دور ان سماعت تین دفعہ ملزمہ کو پکارنے پر وہ پیش نہ ہوئی،ایڈیشنل سیشن جج رخشندہ شاہین نے درخواست ضمانت مسترد کی۔

(جاری ہے)

جج نے استفسار کیاکہ ملزمہ کدھر ہے۔ وکیل ملزمہ نے کہاکہ وہ ادھر ہی ہے میں نے ٹرانسفر کی درخواست دی ہے۔ جج نے ہدایت کی کہ ملزمہ کو عدالت پیش کیا جائے، عدالتی اہلکار نے تین دفعہ ملزمہ کو بلایا لیکن وہ پیش نہ ہوئی۔وکیل ملزمہ نے کہاکہ مقدمہ میں جو دفعات لگی ہیں وہ یہ عدالت سن ہی نہیں سکتی

متعلقہ عنوان :