شیریں مزاری کی بیٹی ایمان مزاری کے خلاف تھانہ رمنا میں مقدمہ درج

جمعہ 27 مئی 2022 17:17

شیریں مزاری کی بیٹی ایمان مزاری کے خلاف تھانہ رمنا میں مقدمہ درج
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مئی2022ء) سابق وزیر شیریں مزاری کی بیٹی ایمان مزاری کے خلاف تھانہ رمنا میں مقدمہ درج کرلیا گیا ،مقدمہ جج ایڈووکیٹ جنرل جی ایچ کیو کے کرنل سید ہمایوں افتخار کی درخواست پر درج کیا گیا۔

(جاری ہے)

ایف آئی آر کے مطابق ایمان مزاری نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے احاطے میں آرمی قیادت کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کیے، ایمان مزاری کے الفاظ نے پاک فوج کی قیادت کے وقار کو مجروح کیا ۔

متعلقہ عنوان :