شاہ رخ خان کے گھر میں 40 لاکھ کے ٹیلی ویژن سیٹس

جمعہ 27 مئی 2022 23:36

شاہ رخ خان کے گھر میں 40 لاکھ کے ٹیلی ویژن سیٹس
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 مئی2022ء) نامور بھارتی اداکار شاہ رخ خان اپنے گھر سے متعلق دلچسپ حقائق بتا کر مداحوں حیرت میں مبتلا کرنے کا فن بخوبی جانتے ہیں، جس کا مظاہرہ انہوں نے حال ہی میں ایک ایونٹ کے دوران کیا۔ایک ٹیلی ویژن برانڈ کے شو میں شرکت کے دوران شاہ رخ خان کا کہنا تھا کہ ان کے گھر میں ایک نہیں کئی ٹیلی ویژن ہیں۔

شاہ رخ نے شو کے دوران سامعین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرے اپنے ٴ کمرے میں ایک ٹیلی ویژن ہے، بچوں کے کمروں میں، یہاں تک کے چھوٹے بیٹے کے کمرے میں بھی ٹیلی ویژن ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ ان کے گھر میں موجود ٹیلی ویژن سیٹس کی قیمتیں ایک اور ڈیڑھ لاکھ بھی ہے، جبکہ ان کے لیے مجموعی طور پر 30 سے 40 لاکھ روپے خرچ کیے ہیں۔ ایونٹ میں شاہ رخ خان کی اس گفتگو کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بھی دلچسپ تبصروں کا سلسلہ شروع ہوگیا۔

ایک صارف نے تبصرہ کیا کہ شاہ رخ خان کے گھر میں 30 سے 40 لاکھ کے صرف ٹیلی ویژن ہیں، تو میں تو اب اپنے آپ کو ایک غریب محسوس کر رہا ہوں۔ایک نے شاہ رخ خان سے کہا کہ صرف ایک ٹیلی ویڑن گفٹ میں دے دیں، میں آپ کا شکر گزار ہوں گا۔