مناواں کے علاقے میں اراضی کے تنازعہ پر ملزمان کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق

جمعہ 27 مئی 2022 23:39

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 مئی2022ء) مناواں کے علاقے میں اراضی کے تنازعہ پر ملزمان کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا ۔مرنے والے کی شناخت فیاض عرف غلامو کے نام سے ہوئی ہے ۔

(جاری ہے)

ملزمان کا پراپرٹی کا پرانا تنازعہ چلا آ رہا ہے،کچھ روز قبل بھی مقتول کی زمین پر ٹریکٹر گذارنے پرجھگڑا ہوا تھا۔ اطلاع ملتے ہی سینئر پولیس افسران،فرانزک ٹیمیں موقع پر موجود ،شواہد اکٹھے کر کے تحقیقات کاآغاز کردیا ۔

متعلقہ عنوان :