چین اور سولومن جزائر کے درمیان تعلقات کی سیاسی بنیاد کو مضبوط کرنا ہے، وزیر خا رجہ

جمعہ 27 مئی 2022 23:41

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 مئی2022ء) چین ریاستی کونسلر اور وزیر خارجہ وانگ ای نے ہونیارا میں سولومن جزائر کے وزیر خارجہ کے ساتھ مشترکہ طور پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتیہوئے موجودہ دورے کے دوران، چین اور سولومن جزائرکے درمیان باہمی فائدہ مند تعاون کو مضبوط بنانے کے لیے آٹھ اہم اتفاق رائے کا تعارف کرایا۔

(جاری ہے)

جمعہ کے روز چینی میڈ یا نے بتا یا کہ پہلا مشترکہ طور پر دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کی سیاسی بنیاد کو مضبوط کرنا ہے۔

دوسرا مشترکہ طور پر "دی بیلٹ اینڈ روڈ" کی تعمیر کرنی ہے۔ تیسرا عالمی ترقیاتی انیشئٹیو کو مشترکہ طور پر نافذ کرنا ہے۔ چوتھا، مشترکہ طور پر ایک محفوظ اور مستحکم ماحول بنانا ہے۔ پانچواں، مشترکہ طور پر باہمی رابطے اور تبادلے کو فروغ دینا۔ چھٹا، مشترکہ طور پر موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے کوشش کرنا۔ ساتواں، مشترکہ طور پر مقامی تبادلے کو فروغ دینا. آٹھواں، مشترکہ طور پر ترقی پذیر ممالک کے مفادات کا تحفظ کرنا ہے۔

متعلقہ عنوان :