گوادر میں پولیس نے منشیات اسمگلرز کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ایک گاڑی سے 500 کلو چرس برآمد کرلی

جمعہ 27 مئی 2022 23:43

گوادر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 مئی2022ء) گوادر میں پولیس نے منشیات اسمگلرز کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ایک گاڑی سے 500 کلو چرس برآمد کرلیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق گوادر کے علاقے میں ایک کارروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے کے بعد ایک گاڑی سے 500 کلو گرام چرس برآمد کی گئی تاہم ملزمان فرار ہوگئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ گاڑی تحویل میں لے کر منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔پولیس کے مطابق گوادر میں اپریل اور مئی کے مہینے میں منشیات کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے 44 کیسز درج کیے گئے۔