شہر قائدمیں سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے ڈکیت گینگ کا اہم کارندہ گرفتار کرلیا

جمعہ 27 مئی 2022 23:47

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 مئی2022ء) شہر قائدمیں سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے ڈکیت گینگ کا اہم کارندہ گرفتار کرلیا۔سی ٹی ڈی حکام کے مطابق گرفتار ملزم شاہ میر علی نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ پولیس اہلکار کو قتل کیا، ملزم کو لوٹ مار کرتے دیکھ کر پولیس اہلکار نے فائرنگ کی تو اسے قتل کردیا گیا۔

(جاری ہے)

سی ٹی ڈی کا مزید کہنا تھا کہ گرفتار ملزم کے 2 ساتھیوں مزمل اور فیصل کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں، ملزمان کا نیٹ ورک کافی عرصے سے ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم کی وارداتیں کرتا آرہا ہے۔#

متعلقہ عنوان :