مجھے پھول بھیجنے والا پاکستانی نہیں ہے‘ صبا قمر کا انکشاف

جمعہ 27 مئی 2022 23:49

مجھے پھول بھیجنے والا پاکستانی نہیں ہے‘ صبا قمر کا انکشاف
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 مئی2022ء) معروف اداکارہ صبا قمر نے پھول بھیجنے والے مداح کے بارے میں بتاتے ہوئے انکشاف کیا کہ پھول بھیجنے کا پاکستانی نہیں بلکہ کوئی غیر ملکی ہے۔

(جاری ہے)

ایک ٹی وی پروگرام میں جب اداکارہ سے سوال پوچھا گیا کہ آپ اکثر اپنی انسٹااسٹوریز پر پھولوں کی تصاویر شیئر کررہی ہوتی ہیں تو آپ کے لیے وہ پھول کون بھیجتا ہی انہوں نے اس سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ پھول ہمیشہ پیار کرنے والے لوگ بھیجتے ہیں۔

صبا نے بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ میں آپ کو اتنا بتا سکتی ہوں کہ جو بھی انہیں پھول بھیج رہا ہے وہ پاکستانی نہیں ہے، اس لیے میرے کسی بھی پاکستانی مداح کو احساسِ کمتری کا شکار ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔ صبا قمر سے یہ بھی پوچھا گیا کہ یہ بیرون ملک سے پھول بھیجنے والا شخص سامنے کب آنے والا ہی جس پر انہوں نے جواب دیا کہ جو حالات چل رہے ہیں، مجھے لگتا ہے کہ بہت جلد سامنے آنے والا ہے۔