قمر زمان کائرہ کی مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی ریاستی دہشت گری کی شدید مزمت

جمعہ 27 مئی 2022 20:01

قمر زمان کائرہ کی مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی ریاستی دہشت گری کی شدید ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مئی2022ء) وزیر اعظم کے مشیر برائے آمور کشمیر و گلگت بلتستان قمر زمان کائرہ نے مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی ریاستی دہشت گری کی شدید مزمت کی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ بھارتی قابض افواج کسی روک ٹوک کے بغیر نہتے کشمیری نوجوانوں کو جھوٹے مقابلوں اور سرچ آپریشنز میں شہید کر رہی ہے جس کی روک تھام کے لیے عالمی برادری کو فوری اقدامات اٹھانیں چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی عدالت کی جانب یاسین ملک کو ظالمانہ عمر قید کی سزا کے بعد پوری کشمیری عوام سراپا احتجاج ہیں اور اس سفاکیت کے خلاف اپنی بھرپور آواز اٹھا رہے ہیں، قمر زمان کائرہ نے کہا کہ بھارت یاسین ملک کو سزا دے کے کبھی بھی اپنے مذموم مقاصد حاصل نہیں کر سکے گا اور مقبوضہ کشمیر کے عوام بھارت سے اپنے حق خودارادیت کا حق لے کر رہیں گے