پاک افغان بارڈر انگورآڈہ گیٹ پر پشتون ڈس ایبل موومنٹ کا احتجاجی دھرنا چوتھے دن میں داخل ہوگیا

جمعہ 27 مئی 2022 20:20

وانا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مئی2022ء) پاک افغان بارڈر انگورآڈہ گیٹ پر پشتون ڈس ایبل موومنٹ کا احتجاجی دھرنا چوتھے دن میں داخل ہوگیا ۔

(جاری ہے)

پشتون ڈسبل مومنٹ کے صدر دین محمد وزیر، جنرل سیکرٹری نقیب وزیر اور نائب صدر عبدالرحمن نے مقامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ تحصیل برمل انگوراڈہ سے تعلق رکھنے والے 300 معزور افراد کا حکومت وقت سے مطالبہ ہیں کہ دوسرے تندرست افراد کی طرح مقامی معزوروں کو بھی گیٹ پر سہولیات فراہم کریں کیونکہ معذور افراد بھی دیگر تندرست افراد کی طرح بچے رکھتے ہیں گھریلو ضروریات بھی رکھتے ہیں اس لیے مقامی انگوراڈہ بریگیڈ کو چاہئے کہ گیٹ پر معزوروں کے لیے علیحدہ راستہ مہیا کرے اور کاروبار میں حصہ دیاجائے تاکہ ہمارے بچے بھی تعلیم حاصل کرسکے ۔

آخر میں معذوروں نے کہاکہ جب تک ہماری جائز مطالبہ کو پورا نہیں کیا جاتا تب تک دھرنا جاری رہیگا ۔