مریم نواز بچے کے منہ سے اپنے لیے شعر سن کر متاثر ہوئے بغیر نہ رہ سکیں

جس کو دیکھ کر کھوجائیں پی ٹی آئی کے ہوش وہواس ، نام ہے ان کا پاکستان کی بیٹی شیرنی مریم نواز، مریم نواز نے بچے کو گلے لگا

جمعہ 27 مئی 2022 23:10

مریم نواز بچے کے منہ سے اپنے لیے شعر سن کر متاثر ہوئے بغیر نہ رہ سکیں
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مئی2022ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز بچے کے منہ سے اپنے لیے شعر سن کر متاثر ہوئے بغیر نہ رہ سکیں۔

(جاری ہے)

مریم نوازگزشتہ روز لاہور میں چھاپے کے دوران مبینہ طور پر پی ٹی آئی کے عہدیدار کی فائرنگ سے شہید ہونے والے کانسٹیبل کمال احمد کے گھر تعزیت کیلئے پہنچیں جہاں انہوں نے اہلکار کے اہلخانہ سے ملاقات کی۔

مریم نواز کی شہید پولیس اہلکار کے گھر آمد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس میں ایک بچے نے انہیں شعر سنانے کی خواہش کا اظہار کیا۔بچے نے مریم نواز کو شعر سنایا کہ جس کو دیکھ کر کھوجائیں پی ٹی آئی کے ہوش وہواس ، نام ہے ان کا پاکستان کی بیٹی شیرنی مریم نواز۔مریم نواز بچے کے شعر پر متاثر ہوئے بغیر نہ رہ سکیں اور اسے گلے لگالیا۔