Live Updates

فسادی بیساکھی کے بغیر ایک دن بھی دھرنا نہ دے سکا، جے یوآئی کوئٹہ

جمعہ 27 مئی 2022 23:17

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 مئی2022ء) جمعیت علما اسلام ضلع کوئٹہ کے ترجمان نے پی ٹی آئی کے پلان شدہ خونی مارچ میں ان کے بلوائیوں کی جانب سیاسلام آباد میں قومی املاک کو نقصان پہنچانے ،صحافیوں پر تشدد اور جیو نیوز کے دفتر پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد میں پرپا بدترین "فساد" کو" اسلامک ٹچ"کے ذریعے "جہاد" قرار دیا گیا، چشم فلک نے دیکھا کہ فسادی بیساکھی کے بغیر ایک دن بھی دھرنا نہ دے سکا، ترجمان جے یوآئی نے کہا اس حوالے سے تاریخ نے ثابت کردیا کہ جمعیت علما اسلام پاکستان کی سب سے بڑی پرامن سٹریٹ پاور رکھنے والی جماعت ہے جس کی پرامن اور جمہوری سیاست تمام جماعتوں کے لیے مشعل راہ ہے ،جمعیت علما اسلام نے ملک کے طول وعرض میں ملین مارچ کئیے مگر ایک گملہ ٹوٹنے نہ دیا اس کا صلہ آئندہ انتخابات میں قوم ہمیں دے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بیساکھیوں کے بغیر ایک دن بھی دھرنا نہ دے سکا ، واضح ہوا کہ عدم برداشت پر عمل پیرا یہ جماعت سیاسی ہی نہیں بلکہ تشدد پسند اور انتہا پسند ہے،عمران خان آئین کی دھجیاں اڑاکر ملک و قوم کو آگ وخون میں جھونک کر بیرونی ایجنڈے کے تحت تباہ کرنا چاہتا ہے، جمعیت علما اسلام ضلع کوئٹہ ایک سیاسی اور مذہبی جماعت کی حیثیت سے قومی املاک کو نقصان پہنچانے اور صحافیوں پر تشددکے عمل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے ملوث بلوائیوں کے خلاف بھرپور کارروائی کا مطالبہ کرتی ہے ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات