Live Updates

سکھر:پیٹرولیم قیمتوں میں اضافہ اور بڑھتی مہنگائی کے خلاف شہریوں کا سکھر بچاؤ اتحاد کے زیر اہتمام احتجاجی مظاہرہ ،نعریبازی

جمعہ 27 مئی 2022 23:19

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 مئی2022ء) پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ اور بڑھتی ہوئی مہنگائی کے خلاف شہریوں کی کثیر تعداد نے سکھر بچاؤ اتحاد کے زیر اہتمام مائیکرو کالونی قریشی گوٹھ میں زیر قیادت چئیرمین سکھر بچاو اتحاد فضل الرحمن بھٹو کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کیا اور حکومت کے خلاف نعریبازی کی مظاہرے میں سید زبیر علی شاہ، اصغر علی لغاری، وقار علی شاہ ،سدہیر علی، جواد شیخ ،عرفان پٹھان، مجید شیخ، رضوان پٹھان، آصف چاچڑ، بلال کوری اور دیگر شامل تھے اس موقع پر مظاہرین کا کہنا تھا کہ انتہائی افسوس کیساتھ کہنا پڑتا ہے کٹھ پتلی نے بھی عمران خان کی طرح عوام سے جو وعدے کئے تھے وہ سب جھوٹے ثات ہوئے ہیں پیٹرول کی قیمت بڑھا کر اس حکومت نے ملک جام کر دیا ہے غریب دو وقت کی روٹی کو ترس رہا ہے پریشان حال زندگی بسر کررہا ہے لیکن حکومت عوام سے وہ بھی چھیننے کی کوشش کررہی ہے اتحادی حکومت نے کہا تھا کہ ہم مل کر ملک کو نئی راہ پر گامزن کرینگے لیکن موجودہ حالات دیکھ کرلگتا ہے ملک اور پیچھے جا رہا ہے مظاہرین کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کے ہمارے چمچے اپنے مفادات کی خاطر قرضے پے قرضہ لیکر ملک کو بیچنے کے چکر میں لگے ہوئے ہیں خدا نہ کرے کہ ہمارے حالات بھی کہی سری لنکا جیسے نہ ہو جائیں ایسے حالات سے اس سے ان لوگوں کو تو کوئی فرق نہی پڑیگا کیونکہ انہوں نے تو اپنے خاندانوں کو بیرونی ممالک میں سیٹ کردیا ہے کہ ہم اس کٹپتلی حکومت کو مسترد کرتے ہیں اور چیف جسٹس آف پاکستان سمیت دیگر بالا حکام سے مطالبہ کرتے ہیں وہ ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی ،پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں اضافے کا نوٹس لیں اور حکومت کو عوام دشمن فیصلے واپس لینے کے احکامات دیں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات