امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپیہ کی قدر2روپے بڑھ گئی

جمعہ 27 مئی 2022 23:26

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپیہ کی قدر2روپے بڑھ گئی
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مئی2022ء) امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپیہ کی قدر2روپے بڑھ گئی ۔انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر 202 روپے سے کم ہو کر200روپے جبکہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر203 روپے سے کم ہو کر200روپے کی سطح پرواپس آگیا ۔

(جاری ہے)

فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق جمعہ کو انٹر بینک میں روپے کے مطابق ڈالر کی قدر میں2.40روپے کی کمی واقع ہوئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید 202.50روپے سے کم ہو کر196.60روپے اور قیمت فروخت202.60روپے سے کم ہو کر200.20روپے پر آگئی۔

اسی طرح مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر2.80روپے سستا ہو گیا جس کے بعد ڈالر کی قیمت خرید 202.30روپے سے کم ہو کر199.50روپے اور قیمت فروخت 203.30 روپے سے کم ہو کر200.50روپے پر آ گئی ۔فاریکس رپورٹ کے مطابق گذشتہ روز یورو کی قدر میں1.50روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس سے یورو کی قیمت خرید214روپے سے کم ہو کر 212روپے اور قیمت فروخت216روپے سے کم ہو کر214.50روپے ہو گئی جبکہ3روپے کی نمایاں کمی سے برطانوی پونڈ کی قیمت خرید 252روپے سے کم ہو کر 249روپے اور قیمت فروخت255روپے سے کم ہو کر252روپے پر آ گئی ۔