نوشہرو فیروز،نوااحی علاقہ بھریاروڈ میں بچوں کی معمولی بات پر جھگڑا،نوجوان قتل ،10زخمی

جمعہ 27 مئی 2022 23:56

نوشہروفیروز (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مئی2022ء) نواحی علاقہ بھریاروڈ میں بچوں کی معمولی بات پر جھگڑا۔ دو گروپ میں لڑائی شدت اختیار گر گئی فائرنگ ایک نوجوان قتل 10 زخمی ہوگئے ۔تفصیلات کے مطابق نواحی علاقہ بھِریاروڈ کے فتح پور محلہ میں بچوں میں آپس کی لڑائی میں بڑے بھی کود پڑے اور دیکھتے ہی دیکھتے لڑائی شدت اختیار کرگئی اور فائرنگ کا سلسلہ شروع ہوگیا۔

(جاری ہے)

فائرنگ کے دوران گولیاں لگنے سے 35 سالہ نوجوان نثار احمد ولد محمد پریل وسطڑو موقع پر ہی قتل ہوگیا جبکہ فائرنگ میں راجا وسطڑو انیس۔ صدام وسطڑو۔ صاحب خان وسطڑو۔محبوب کیریو۔ ثنااللہ۔ فیاض۔ کامران ۔اور فراز گولیاں لگنے سے شدید زخمی ہوگئے،جنہیں ابتدائی طبی امداد کے بعد نوابشاہ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، دونوں گروپس ایک درسرے کے خلاف مورچہ بند ہو گئے ہیں، اور فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے پولیس فائرنگ کنٹرول کرانے میں ناکام دکھائی دے رہی ہے جس کے باعث مزید خون ریزی کا خطرہ ہی. پولیس نے نوشہروفیروز سے مزید نفری طلب کرلی ہے۔جبکہ واقع کے بعد پورے شہر میں خوف کی فضا چھائی ہوئی ہے۔

متعلقہ عنوان :