قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی میں 8ویں انٹرنیشنل کانفرنس آن بزنس اینڈ مینجمنٹ کے تحت شاندار پینل ڈسکشن کا انعقاد

جمعہ 27 مئی 2022 21:52

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مئی2022ء) قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی میں 8ویں انٹرنیشنل کانفرنس آن بزنس اینڈ مینجمنٹ کے تحت شاندار پینل ڈسکشن کا انعقاد کیاگیا۔ڈائریکٹوریٹ آف پبلک ریلیشنز کے مطابق پینل ڈسکشن کا عنوان ''ڈیجیٹل ایج میں انٹرپرینیورشپ کے مواقع اور چیلنجزتھا۔ایک روزہ پینل ڈسکشن میں وائس چانسلر قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر عطا اللہ شاہ،کرنل عمران منصور سیکٹر کمانڈر ایس سی او،علی مجیب سی ای او Ibex میڈیا نیٹ ورک،جاد حیدرسی ای او جی بی ٹیک ہائیونے بطور پینلسٹ تقریب میں شرکت کی۔

پینل ڈسکشن میں تمام پینلسٹ نے ڈیجیٹل دور میں انٹرپرینیورشپ کو فروغ دینے سے متعلق مضبوط ماحولیاتی نظام، موثر پالیسی سازی اور نیٹ ورکنگ کی ضرورت سمیت دیگر امور پر روشنی ڈالی۔

(جاری ہے)

تمام پینلسٹ نے واضح رہنما خطوط، ٹیکنالوجی کی مؤثر رسائی، ایک قابل ماحول بنانے، ٹیکنالوجی کے ذریعے مقامی چیلنجوں کو حل کرنے اور نوجوانوں کو اگلی نسل کی مہارت کی ضروریات کے لیے تیار کرنے کی ضرورت کو بھی اجاگر کیا۔

یادرہے کہ ایک روزہ پینل ڈسکشن کا اہتما م اوریک قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی نے کیاتھا۔اس سے قبل قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کلین اینڈ گرین سوسائٹی کے زیر اہتما م کیمپس میں صفائی مہم کا اہتما م کیا۔مہم میں وائس چانسلر قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی،سینئرانتظامی وتدریسی آفیسران سمیت طلبہ وطالبا ت نے بھرپور شرکت کی اور کیمپس کے مختلف جگہوں میں صفائی کی۔

متعلقہ عنوان :